اسرائیلی فوج کے فوجیوں اور ان کے کماندروں نے آج (منگل کو) صبح ملک بھر کے قبرستانوں اور فوجی قطعوں میں اسرائیلی فوج کے شہداء کی قبروں کا دورہ کیا۔ 


 
آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور ہیومن ریسورسز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ میجر جنرل ددو بار کلیفا نے یروشلم میں ماؤنٹ ہرتزل پر ہال آف ریمیمبرنس میں ریاستی یادگار تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد آرمی چیف نے اسرائیل اور بیرون ملک دشمن کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی۔


 
ڈپٹی آرمی چیف میجر جنرل تمیر یدعی نے تل ابیب کے کریات شاؤل فوجی قبرستان میں یادگار تقریب میں شرکت کی۔


 
دیگر کماندروں نے مختلف فوجی قبرستانوں میں یادگار تقاریب میں شرکت کی، سائرن کے دوران سلامی دی اور سوگوار خاندانوں کو ڈھارس بندھائی۔ 

 
ہر شہید کی قبر کا اسرائیلی فوج کے ایک سپاہی نے دورہ کیا، اور اسرائیلی فوج کی تمام اکائیوں میں، شہداء کی یاد میں یونٹ اور بریگیڈ کی یادگاروں پر تقاریب منعقد کی گئیں۔
 
شہداء کی یاد ہمیشہ زندہ رہے۔