226ویں بریگیڈ کے دستوں کی رہنمائی میں، فضائیہ نے گزشتہ روز (منگل کو) جنوبی لبنان میں دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے عسکری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی کئی عمارتوں پر حملہ کیا، جس کا مقصد 146ویں ڈویژن کی کمان میں کام کرنے والے دستوں کی مدد کرنا تھا۔ یہ عمارتیں اس وقت نشانہ بنائی گئیں جب ان کے اندر دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے دہشت گرد اسرائیلی فوج اور ریاست اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ منصوبوں کو آگے بڑھانے اور عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم تھے۔ حملوں میں کئی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، اسرائیلی فوج نے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے تقریباً 25 اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک اسلحہ ڈپو، تنظیم کے عسکری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی عمارتیں اور دیگر دہشت گرد بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔

رات کے وقت، فضائیہ نے ایک مشکوک فضائی ہدف کو روکا جسے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے دستوں کے کام کرنے والے علاقے میں شناخت کیا گیا۔

تھوڑی دیر پہلے، ایک اور فضائی ہدف کی طرف ایک آئینٹرسیپٹر فائر کیا گیا جس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ پالیسی کے مطابق، کوئی سائرن نہیں بجائے گئے۔

مزید برآں، پچھلے چند گھنتوں کے دوران کئی واقعات میں، دہشت گرد تنظیم حزب اللہ نے کئی راکٹ، دھماکہ خیز ڈرون اور مورٹر شیل فائر کیے جو فوجیوں کے قریب آکر گرے۔ ہمارے فوجیوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔