ترجمان اسرائیلی فوج:

آج (بدھ) کے روز، اسرائیلی فوج کے دستے شمرون بریگیڈ کے علاقے میں واقع عورتا گاؤں میں موصول ہونے والی اس رپورٹ اور ویڈیو شواہد کے بعد پہنچے جن کے مطابق ایک قبر کو آگ لگائی گئی تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فوجی دستوں نے مشتبہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا، جو ان کے پہنچنے سے قبل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہو چکے تھے۔

شائی ڈسٹرکٹ (یہودیہ اور سامریہ) کی پولیس کے اہلکار اور کرمنل آئیڈنٹیفکیشن ڈویژن کے تفتیش کار اسرائیلی فوج کے دستے کی سکیورٹی میں جائے وقوعہ پر داخل ہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں، تاکہ شواہد و ثبوت اکٹھے کیے جا سکیں اور شروع کی گئی تحقیقات کی غرض سے بیانات قلمبند کیے جا سکیں۔

اسرائیلی فوج اس نوعیت کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور سکیورٹی فورسز مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے پختہ عزم کے ساتھ کارروائی کر رہی ہیں۔