اسرائیلی فوج نے حماس کی ایک اندرونی دستاویز بے نقاب کی ہے، جس میں یہ تفصیل بیان کی گئی ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے کیمپوں کے علاقوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ منصوبہ تنظیم کی قیادت اور عسکریت پسندوں کی حفاظت اور انہیں ان علاقوں سے نکالنے کی تیاریوں کے تحت بنایا گیا تھا جہاں اسرائیلی فوج کی کارروائی متوقع تھی، جس میں علاقے کی شہری آبادی کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا اور ان کا استحصال کیا گیا، باجود اس علم کے کہ یہ کارروائیاں شہریوں کو واضح طور پر نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

اپریل 2024 میں لکھی گئی اور اب پہلی بار سامنے آنے والی اس دستاویز سے انکشاف ہوتا ہے کہ حماس کے شعبہ انجینئرنگ نے بے گھر افراد کے کیمپوں کے ارد گرد بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد نصب کرنے اور اسرائیلی فورسز کے قریب آنے پر انہیں دھماکے سے اڑانے کی تجویز دی تھی، تاکہ کیمپوں میں موجود شہری آبادی کو خطرے میں ڈال کر ایسا خوف و ہراس پھیلایا جا سکے جو عسکریت پسندوں کے فرار کے لیے دھوئیں کے پردے کے طور پر کام آئے۔
حماس نے دستاویز میں ان راستوں اور سڑکوں پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کا ایک اور طریقہ بھی تجویز کیا جو غزہ کی پٹی کے باشندوں کے زیر استعمال ہیں یا ہو سکتے ہیں، جس کا مقصد علاقے میں اسرائیلی فورسز کی پیش قدمی کو سست کرنا تھا۔ مزید برآں، کیمپوں میں صوتی بم (ساؤنڈ گرینیڈ) فائر کرنے کی تجویز بھی دی گئی تاکہ افراتفری اور خوف پیدا کیا جا سکے، جس سے علاقے میں روپوش حماس کے عسکریت پسندوں کو فرار کا موقع مل سکے۔
یہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ حماس اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے غزہ کی پٹی کی سویلین آبادی کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے لیے تیار ہے۔
