ترجمہ: اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق: جنوبی لبنان میں چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد، ناہل بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے فوجیوں سے کہا: “کل دہشت گردوں کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران ہم نے اپنے بہترین بیٹوں میں سے چار کو کھو دیا، ہم نے یہ جنگ شمالی علاقوں کے مکینوں کا دفاع کرنے، دشمن کے خلاف جنگ لڑنے اور شمالی بستیوں سے خطرہ ٹالنے کے لیے شروع کی ہے۔” کل (پ پیر کو) ہونے والے اس تصادم کے دوران، ناہل ریکونیسانس فورس کے دستوں نے دہشت گردوں کے ایک سیل کے ساتھ آمنے سامنے کا مقابلہ کیا جس نے فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔ فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی، اور ساتھ ہی فضائی مدد اور ٹینکوں کی گولہ باری کی مدد سے، دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس مقابلے میں چار فوجی ہلاک اور تین دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کو بھرپور انداز میں نشانہ بنانا اور ریاست اسرائیل کے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ہدف کے تحت کارروائی جاری رکھے گی۔
جنوبی لبنان میں چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد، ناہل بریگیڈ کے کمانڈر کا اپنے فوجیوں سے خطاب: "کل دہشت گردوں کے ساتھ ایک مقابلے کے دوران ہم نے اپنے بہترین بیٹوں میں سے چار کو کھو دیا،"
لبنان میں جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کے ناہل بریگیڈ کے چار فوجی ہلاک؛ فضائی اور ٹینکوں کی مدد سے دہشت گرد ختم۔ اسرائیلی فوج کا حزب اللہ پر مسلسل وار جاری رکھنے کا عزم۔
شیئر کریں