ترجمان اسرائیلی فوج اور ترجمان شن بیت کا مشترکہ بیان:
اسرائیلی فوج اور شن بیت نے دہشت گرد تنظیم حماس کی عسکری انٹیلی جنس کے شعبہٴ آپریشنز کے سربراہ کو ہلاک کر دیا جس نے عومیر شیم توف کو قید میں رکھا ہوا تھا۔
اسرائیلی فوج اور شن بیت نے رواں ہفتے کے آغاز میں (اتوار کو) غزہ شہر میں حملہ کر کے دہشت گرد تنظیم حماس کے عسکری ونگ کے شعبہٴ آپریشنز کے سربراہ جمال ابو سعید کو ہلاک کر دیا۔
جنگ کے دوران ابو سعید نے عومیر شیم توف کو حماس کی قید میں رکھا ہوا تھا۔
سالہا سال ابو سعید نے دہشت گرد تنظیم حماس میں کئی سینئر عہدوں پر فرائض انجام دیے۔ اپنی ذمہ داریوں کے فریم ورک کے تحت وہ غزہ کی پٹی سے باہر عسکری اہلکاروں کی تربیت کا ذمہ دار تھا، اس نے اینٹی ٹینک بٹالین کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں، اور وہ دہشت گرد تنظیم حماس کی سینٹرل کیمپس بریگیڈ میں عسکری تخصصات کا ذمہ دار تھا۔
اپنے عہدے کے تحت ابو سعید مختلف ممالک کے ساتھ دہشت گرد تنظیم حماس کے روابط کا ذمہ دار تھا۔ یہ دہشت گرد تنظیم کے لیے معلومات کا ایک اہم ذریعہ تھا۔
پوری جنگ کے دوران اور بالخصوص حالیہ دنوں میں اس دہشت گرد نے اسرائیلی فوج کے دستوں اور ریاستِ اسرائیل کے شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے منصوبوں کو آگے بڑھایا اور جنگ بندی کی منظم خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم حماس کی صلاحیتوں کو بحال کرنے کے لیے کام کیا۔ ابو سعید کو اس کے پیدا کردہ خطرے کو ختم کرنے کے مقصد سے فضائی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز معاہدے کے مطابق علاقے میں تعینات ہیں اور ہر خطرے کو دور کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھیں گی۔
