اسرائیلی فوج اور شین بیٹ کے ترجمان کا مشترکہ بیان: اسرائیلی فوج اور شین بیٹ نے اسلامی جہاد کے ایک ایسے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جس نے یرغمالیوں کو رکھنے میں حصہ لیا تھا اور 7 اکتوبر کے قتل عام میں دہشت گردوں کی کمان کی تھی۔ اسرائیلی فوج اور شین بیٹ نے پرسون (اتوار کو) جنوبی غزہ کی پٹی میں حملہ کیا، اور دہشت گرد طلال جابر محمد عبد العال کو ہلاک کر دیا، جو اسلامی جہاد کی دہشت گرد تنظیم میں کئی عہدوں پر فائز تھا۔ عبد العال نے دہشت گردوں کے ایک سیل کی کمان کی جس نے اسرائیلی سرزمین پر دھاوا بولا اور 7 اکتوبر کے قتل عام میں حصہ لیا۔ پوری جنگ کے دوران، عبد العال نے جنوبی غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کی دہشت گرد تنظیم کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کو رکھنے میں حصہ لیا۔ سدرن کمانڈ کے تحت اسرائیلی فوج کے دستے معاہدے کے مطابق علاقے میں تعینات ہیں اور کسی بھی فوری خطرے کو ختم کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھیں گے۔