شمالی کمانڈ زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فضائی اور سمندری حملوں کی کوششوں کے ذریعے حزب اللہ کے دہشت گرد انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، فضائیہ نے درجنوں کمانڈ پوسٹس، اسلحہ خانے، لانچنگ سائٹس اور اینٹی ٹینک میزائل لانچنگ پوزیشنز پر حملے کیے۔ اسی طرح، بحریہ نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اسلحہ خانے پر انتہائی درستگی کے ساتھ حملہ کیا۔

زمینی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر، 91ویں ڈویژن کے دستوں نے حزب اللہ کے دہشت گردوں کے ایک سیل کی نشاندہی کی اور فوری گھیرائو کرتے ہوئے حملہ کر کے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔ اس کے علاوہ، دستوں نے نگرانی کی چوکیوں اور اینٹی ٹینک میزائل لانچنگ پوزیشنز سمیت درجنوں دہشت گرد انفراسٹرکچر تباہ کر دیے۔

36ویں ڈویژن جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنی کامیابیوں کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔ دستوں نے موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا جو فوجیوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، دستوں نے تقریباً 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور علاقے میں درجنوں دہشت گرد انفراسٹرکچر تباہ کر دیے۔

146ویں ڈویژن کے دستوں نے 180 سے زائد دہشت گرد انفراسٹرکچر تباہ کیے، جن میں اینٹی ٹینک میزائل لانچنگ پوزیشنز، نگرانی کی چوکیاں، زیر زمین قیام گاہیں اور اسلحہ خانے شامل ہیں۔

162ویں ڈویژن کی کمان میں 401ویں بریگیڈ اور ناہل بریگیڈ کے جنگجوئوں نے اینٹی ٹینک میزائلوں، کلاشنکوف رائفلوں، گولہ بارود اور بموں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔

اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف بھرپور طاقت سے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور ریاست اسرائیل کے شہریوں کو کسی بھی قسم کے نقصان کی اجازت نہیں دے گی۔