یروشلم، 10 ستمبر 2026ء (TPS-IL) — ڈیموکریٹس پارٹی کے چیئرمین یائر گولان نے لود سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں سارہ نیتنیاہو کے خلاف 2.55 ملین شیکل (850,000 ڈالرز) کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں وزیرِ اعظم کی اہلیہ پر ہتکِ عزت اور تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ اس انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں مسز نیتنیاہو نے گولان کے بارے میں کہا تھا، “آپ اتنے اعلیٰ عہدے کے فوجی افسر ہیں، اور آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ 7 اکتوبر کو ایک جنگجو تھے۔ اس صبح سویرے، آپ پہلے ہی وہاں موجود تھے، تیار اور ملبوس، بہت، بہت ہی صبح کے وقت، جب کہ دوسرے نہیں جانتے تھے، جیسا کہ وزیرِ اعظم۔”
گولان کا دعویٰ ہے کہ ان ریمارکس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دشمنانہ سرگرمیوں اور دھمکیوں میں 450 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے انہیں اپنے حفاظتی انتظامات سخت کرناپڑےـ
لیکود نے مسز نیتنیاہو کے ریمارکس کا اس عذر کے ساتھ دفاع کیا کہ ان میں بدنیتی نہیں تھی اور گولان کے مقدمے کو “غنڈہ گردی اور پرتشدد” قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔



