دن کے دوران یہودیہ اور سامریہ ڈسٹرکٹ کے پولیس اہلکاروں، اسرائیلی فوج اور یہودیہ اور سامریہ بارڈر پولیس کے جوانوں کو یہودیہ اور سامریہ کے علاقے میں مختلف مقامات پر طلب کیا گیا، جو اسرائیلی شہریوں کی جانب سے پرتشدد حملے، املاک کو نذر آتش کرنے اور بدنظمی پھیلانے کی اطلاعات پر مبنی تھا۔ موقع پر پہنچ کر دستوں نے نظم و ضبط بحال کرنے اور ملوث افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران، سامریہ کے علاقے میں دیر الحطب گاؤں کے قریب دستوں نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس میں سے حملے کے ہتھیار برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔ گاڑی میں سوار پانچوں افراد کو یہودیہ اور سامریہ بارڈر پولیس کے جوانوں نے حراست میں لے کر یہودیہ اور سامریہ ڈسٹرکٹ کےاریئل پولیس اسٹیشن تفتیش کے لیے منتقل کر دیا۔ یتضار کے علاقے میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں، چند اسرائیلی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا جو نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے کارروائی کر رہی تھیں۔ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ کئی فلسطینی بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز دوپہر سے ہی سڑکوں پر اور کشیدہ مقامات پر نظم و ضبط اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط خراب کرنے والے انتہا پسند پُرخطر عناصر کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔ اسرائیلی پولیس اور اسرائیلی فوج کسی بھی قسم کے تشدد کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں جو علاقے میں سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔