ترجمہ: صورتحال کے جائزے کے مطابق، سوکوت کی چھٹی کے دوران ملک کے شمال میں تربیتی علاقوں (فائرنگ زونز) میں سیاحوں اور ہائیکرز کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جن میں درج ذیل علاقے شامل ہیں: گولان کی پہاڑیاں، کرمل، رامات منیشہ اور ناطوفہ کے علاقےـ اسرائیلی فوج عوام سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ممنوعه علاقوں میں داخل نہ ہوں، اور سکیورٹی فورسز کو اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی اجازت دیں۔ فائرنگ زونز میں ہر وقت مشقیں کی جاتی ہیں – کسی بھی فوجی علاقے میں آمد کے لیے پیشگی رابطہ اور منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیشگی رابطے اور منظوری کے بغیر فوجی علاقے میں آمد ہائیکرز کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالتی ہے۔ ان علاقوں میں ہائیکرز کا داخلہ پیشگی رابطے سے مشروط ہوگا۔ جو ہائیکرز کسی ناکارہ بارودی سرنگ (نَفَل)، گولہ بارود یا کسی مشکوک چیز سے سامنا کریں، ان سے گزارش ہے کہ وہ اس سے دور رہیں اور فوری طور پر منسلک فون نمبر پر شمالی کمانڈ کو اطلاع دیں۔ ذیل میں ملک کے شمال میں دوروں کی کوآرڈینیشن اور پوچھ گچھ کے لیے فون نمبر درج ہے: 073-348-3007